کرایہ نہ دینے والے 40لاکھ کا گھر کیسے خرید یں گے،عظمیٰ بخاری

کرایہ نہ دینے والے 40لاکھ کا گھر کیسے خرید یں گے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ایل ڈی اے اور پنجاب بینک نے ڈبہ سکیم قراردے دی ہے۔ایل ڈی اے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے اراضی دینے سے انکار کردیا ہے۔جبکہ پنجاب بینک نے بھی اس ڈبہ سکیم کیلئے قرضہ دینے سے انکار کردیا ہے۔بے گھر افراد کیلئے شروع ہونے والی سکیم میں ایک گھر کی قیمت 30لاکھ سے 40لاکھ مقرر کی جارہی ہے۔موجودہ ملکی حالات میں غریب آدمی کے پاس گھر کا کرایہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔حکومت غریبوں کو چالیس لاکھ میں پانچ مرلے کا گھر فروخت کے منصوبے لاؤنچ کررہی ہے۔پچاس لاکھ گھروں منصوبہ سی پیک سے تین گنا بڑا منصوبہ ہے۔نیا پاکستان ہاوسنگ کیلئے حکومت کو 120ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا دس ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ روکنے والے مشیر احتساب شہزاد اکبر جواب دیں یہ 120ارب ڈالر کہاں سے آئیں گے۔خدارا جعلی حکومت عوام کے جذبات سے مزید کھیلنا بند کردے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...