سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اجلاس

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اجلاس

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور دانش افضال اور چیئرمین اوورسیز کمیشن لاہور جہانگیر بارا نے کی۔اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے 22 کیسوں کو سنا گیا۔مختلف محکموں سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ایک سمندر پار پاکستانی زاہدہ ارشد ملک کے مکان سے 35 سال بعد قبضہ چھڑوا دیا گیا۔زاہدہ ملک کے دیور جاوید نے مکان پر قبضہ کیا ہوا تھا۔کیس ایک ہفتہ قبل کمیٹی میں پیش کیا گیا تھازاہدہ ملک نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور اوورسیز کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...