دین اسلام تمام زمانوں کااحاطہ کرتاہے،مولانا سرفراز معاویہ

دین اسلام تمام زمانوں کااحاطہ کرتاہے،مولانا سرفراز معاویہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے جامع مسجد توحید بنک اسٹاپ لاہو ر میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین صرف اسلام ہی ہے،اسلام ایسا دین ہے جو تمام زمانوں کا احاطہ کرتا ہے۔

اسلام کو کبھی زوال نہیں ہو گا دین سے پھر جانے والوں سے اللہ کو کوئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺکی عطاعت اور فرما نبر داری میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ اس پر فتن دور میں عقیدۂ ختم نبوت کاتحفظ کرنے والے اللہ تعالی ٰ کی نظر میں بڑے عظیم لوگ ہیں، الحمد للہ مجلس احرار اسلام اس مقدس عقیدہ کے تحفظ کے لئے دن رات ایک کئے ہوے ہے، مبلغ ختم نبوت مولانا وقاص حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...