ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل احمد خاور کو ایوارڈ ملنے پر خصوصی تقریب

ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل احمد خاور کو ایوارڈ ملنے پر خصوصی تقریب

  



لاہور(پ ر) ڈائریکٹرجنرل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ امتہ القدوس نے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل احمد خاور شہزاد کو پیغام پاکستان ایوارڈملنے پر اعترافی شیلڈ سے نوازا۔پورے پاکستان سے کونسل آف اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے 7لوگوں کو نوازا جن میں پروفیسر ڈاکٹر امجد عالی چیئرمین وائس چانسلر کمیٹی پاکستان، احمد خاور شہرزاد پی ایچ ڈی سکالر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر معصوم یسین زئی ڈائریکٹر انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، محمد رستم خان اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد شامل ہیں، ان 7لوگوں میں صرف احمد خاور شہزاد پہلے سول سرونٹ ہیں جن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...