مجلس احرار کا اولین مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے،کفیل بخاری

مجلس احرار کا اولین مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے،کفیل بخاری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر نواسہ امیر شریعت مولانا سید محمد کفیل بخاری نے جامع مسجد تقویٰ گوجرانوالہ میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دین اسلام کو سب پر مقدم رکھیں اور اللہ اور اس کے رسول ؐ کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے جو قیام پاکستان کی بنیاد بھی ہے لیکن 72سالوں میں اس کی طرف پیش رفت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہم مسائل ومشکلات کی دلدل میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی بجائے ان کیخلاف سازشوں کو آگے بڑھایاجارہاہے اور آئین کی اسلامی دفعات خصوصاً قانون توہین رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت کو غیر مؤثر یا ختم کرنے کے لیے طویل دورانیے والی خطرناک سازشیں ہورہی ہیں لیکن نامساعد حالات کے باوجود یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...