انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بہترین ہیومین ریسورس سسٹم بنایا،کیپٹن(ر) عثمان

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بہترین ہیومین ریسورس سسٹم بنایا،کیپٹن(ر) عثمان

  



لاہور (جنرل رپورٹر)چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے آئی ٹی سیکشن کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آئی ٹی منصوبوں پر انہیں بریفنگ دی ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے وسائل سے صوبے کا بہترین ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم بنایا ہے۔ ہمارے ہر افسر اور اہلکار کی ذاتی فائل اور مکمل ڈیٹا آن لائن ہے۔ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمین کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ ہونے سے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ ممکن بنا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ادویات کا تمام ریکارڈ بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ ملاقات میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے پی آئی ٹی بی کے ساتھ تکنیکی معاملات میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1