دانش سکولوں کی چھٹی جماعت میں داخلے کیلئے 11ہزار طلبہ کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت

دانش سکولوں کی چھٹی جماعت میں داخلے کیلئے 11ہزار طلبہ کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت

  



لاہور (پ ر) پنجاب بھر میں قائم16دانش سکولوں میں چھٹی جماعت میں داخلے کیلئے مجموعی طور پر 11ہزار 7سو2طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیاجبکہ چھٹی جماعت کیلئے ٹوٹل نشستیں 1660ہیں جن میں سے 10فیصد کوٹہ سیلف فنانس کا ہے۔ اسکے علاوہ خیبر پختونخواہ بشمول فاٹا، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، پاٹا(پنجاب) اور چولستان کی مخصوص نشستوں کیلئے داخلہ ٹیسٹ12جنوری اور گلگت بلتستان کیلئے ٹیسٹ16فروری کو ہو گا۔ واضح رہے کہ سال2020چھٹی جماعت کیلئے دانش سکول کے ہر کیمپس میں 110طالب علموں کو داخلہ دیا جائے گا۔پنجاب دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسیلینس اتھارٹی کے چیف اپریٹنگ آفیسر احمر ملک نے کہا کہ پنجاب دانش سکولز میں داخلہ کیلئے اتنی بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کی جانب سے رجوع کرنا خوش آئند ہے اور یہ اس بات کا مظہر ہے کہ دانش سکولز اپنے طلبہ کو بہترین تعلیمی رہنمائی اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1