مذہبی قائدین کی طرف سے مولانا فداء الرحمن درخواستی کی وفات پر تعزیت

مذہبی قائدین کی طرف سے مولانا فداء الرحمن درخواستی کی وفات پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ملک کے معروف عالم دین اور پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی امیر حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی کی وفات پرملک کی مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین اور علماء کرام جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، عالمی اتحاد اہل سنت کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن، مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری اور صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فداء الرحمن درخواستی کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، شریعت کے عملی نفاذ کے لیے جدوجہد، ملک بھر میں دینی مدارس مساجد کے قیام اور باطل قوتوں کے خلاف علمی تعاقب میں گزری۔ انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔