بچوں کی آواز میں ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“کے گیت کی دھوم

بچوں کی آواز میں ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“کے گیت کی دھوم

  



لاہور(فلم رپورٹر) لوگوں کی پسندیدگی حاصل کئے ہوئے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سانگ اب بچوں کی آوازمیں بھی‘ اس گانے کی سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی ہے۔ڈرامہ میرے پاس تم ہو اپنے ڈائیلاگ اورکرداروں سمیت کہانی کی وجہ سے سب کا من پسند ڈرامہ بن چکا ہے جہاں تقریبا ًہرہفتے ہی اس ڈرا مہ کی کہانی میں ایک نیا موڑ آجاتا ہے جس کے بعد مداح ان ڈائیلاگزکے میمز بھی بناتے ہیں جب کہ طرح طرح سے سوشل میڈیا پر ڈرامے سے متعلق خیالات کا اظہاربھی کیا جاتا ہے۔ ڈرامہ کی کہانی جہاں دلچسپ ہے وہیں ڈرامے کا گلوکارراحت فتح علی خاں کی آوازمیں گایا گیا ٹائٹل سانگ بھی اب تک بہت مشہورہوچکا ہے اوراب اس ٹائٹل سانگ کومزید پزپذیرائی مل رہی ہے جب سے اسے 2 ننھے گلوکاراپنی بہترین آوازمیں جاندار طریقے سے گا رہے ہیں۔

مزید : کلچر /میٹروپولیٹن 1