پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس‘بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم

    پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس‘بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم

  



 لاہور (فلم رپورٹر)شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے،پٹرول،بجلی،گیس اور کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں نا قابل برداشت اضافے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔شوبز شخصیات کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ظالم درندوں کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی شخص آئندہ ایسی حرکت نہ کرسکے۔عوام کو عمران خان اور ان کی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لیکن مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام انسان کا جینا محال ہورہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غریب عوام سکون کا سانس لے سکیں۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور، انیس حیدر، ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان، عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند، سدرہ نور، نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین، قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان، کوریوگرافر راجو سمراٹ نے پٹرول، بجلی،گیس اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو غریب عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔

شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی،گیس،ٍپٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

ورنہ غریب بے موت مارے جائیں گے۔

مزید : کلچر /میٹروپولیٹن 1