سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع 

  سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع 

  



 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14  روز کی توسیع کر دی،احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 17 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ تحقیقات مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائر کردیا جائے گا،نیب پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزم پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے راستے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے،یوتھ فیسٹول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی۔

ریمانڈ توسیع

مزید : صفحہ آخر