بنچ اور بار کے اشتراک سے سائلین کو سہولیات کی فراہمی اوین ترجیح: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  بنچ اور بار کے اشتراک سے سائلین کو سہولیات کی فراہمی اوین ترجیح: چیف جسٹس ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ سے وکلاء اور تاجرراہنماؤں کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وفود نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالنے پرانہیں مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے،ملاقات کرنے والے میں بورڈ آف ریونیو کے وکلاء، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران،نمائندوں کا وفد اور مال روڈ ٹریڈرز بورڈ کا وفد شامل تھا،چیف جسٹس نے کہاہے کہ بنچ اور بار کے باہمی اشتراک سے سائلین کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،لاہور ہائیکورٹ بورڈ آف ریونیو کے حوالے سے وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی،وکلاء نے چیف جسٹس کے ویژن کی تکمیل کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔بورڈ آف ریونیو کے وکلاء وفد میں چودھری اقبال خان سمیت دیگر وکلاء شامل تھے جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدرات بار کے سیکرٹری جنرل فیاض رانجھا نے کی، بعدازاں مال روڈ ٹریڈرز بورڈ کے وفد نے صدر سہیل محمود بٹ کی قیادت میں چیف جسٹس سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور جلد و معیاری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتیں 

مزید : صفحہ آخر