گورنر سندھ سے نئے تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر سندھ سے نئے تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نئے تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ مقبول احمد گوندل نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ نئے تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر گورنر سندھ نے مبارکباد دی۔ ملاقات میں مالی نظم و نسق کو بہتر بنانے، ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی، ادائیگیوں میں شفافیت برقرار رکھنے اور عوامی فنڈز کے درست استعمال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنر سندھ نے کہاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے ضمن میں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ پر نہایت اہم ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ ملاقات میں اے جی سندھ مقبول احمد گوندل نے گورنر سندھ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -