کینسرکے رجسٹرڈمریضوں کوبلا تعطل ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،ترجمان محکمہ صحت

     کینسرکے رجسٹرڈمریضوں کوبلا تعطل ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،ترجمان ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کینسرکے رجسٹرڈمریضوں کوادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔محکمہ صحت پنجاب کینسر کے پانچ ہزارسے زائدرجسٹرڈمریضوں کومفت ادویات فراہم کررہاہے۔ محکمہ صحت پنجاب لاہورکے دوہسپتالوں، فیصل آباد، ملتان اورراولپنڈی کے ہسپتالوں کے ذریعے کینسرکے مریضوں کومفت ادویات فراہم کررہاہے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں کینسرکے مریضوں کوادویات کی عدم فراہمی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ متعلقہ کمپنی کی جانب سے کینسرکی ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں ہے۔ 

کینسر مریض

مزید : صفحہ آخر


loading...