صحت انصاف کارڈ غریبوں کو بہترین طبی سہولتوں کی جانب اہم قدم: یاسمین راشد

  صحت انصاف کارڈ غریبوں کو بہترین طبی سہولتوں کی جانب اہم قدم: یاسمین راشد

  



گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)صو بائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ ”صحت انصاف کارڈ“وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے عوامی وعدے کی تکمیل اور کم وسائل رکھنے والے غریب مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور پنجاب کے36  میں سے 32  اضلاع میں قریبا سوا لاکھ مستحق غریب مریض ”صحت انصاف کارڈ“کے ذریعے  فی خاندان7 لاکھ 20ہزار تک کے مفت علاج کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں جبکہ مجمو عی طورپر اس قومی پروگرام کے ذریعے72لاکھ خاندانوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں ”صحت انصاف کارڈ“کے اجرا کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔وزیر مملکت او رمشیر وزیر اعظم برائے صحت  ڈاکٹر ظفر مرزا سیکرٹری سپلائزاڈ ہیلتھ نبیل اعوان کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد اخترزمان ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف چیئرمین جی ڈی اے علی اشرف مغل ایم پی اے شاہین رضا چودھری ظفر اللہ چیمہ سیاسی اکابرین سرکاری افسران صحت انصاف کارڈ حاصل کرنے والے افراد اور لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شر کت کی- صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اس کارڈ کے حامل افراد باوقار اور باعزت طریقہ سے منتخب ہسپتالوں میں اپنی بیماریوں کا علاج کراسکتے ہیں اور آٹھ بڑی بیماریوں سمیت متعدد امراض کو اس کارڈ کے ذریعے ہیلتھ کور فراہم کیا گیاہے انہو ں نے کہا کہ کم وسائل والے مریضوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کا باآسان دستیابی وزیراعظم پاکستان کا فلاحی اور عوام دوست اقدام ہے اور انتہای شفا ف طریقہ کار کے مطابق غریب کی لکیر سے نیچے والے مریضوں اور افراد کو اس پروگرام کیلئے چنا گیا ہے انہو ں نے کہاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 0800-69009ہیلپ لائن پر کال کی جا سکتی ہے۔ صوبائی وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت نے میرٹ پر محکمہ صحت میں 26 ہزار بھرتیاں کی ہیں جن میں 14ہزار ڈاکٹرز5 ہزار سٹاف نرسز اور 440 فارما سسٹ بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ پہلے سے موجود50فی صد خالی اسامیوں کو شفاف طریقہ سے پر کرنے کے بعد اب صرف 25فی صد اسامیاں خالی رہ گئی ہیں جن پر بھرتی کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ 70ہزار معذوروں اور30ہزار تھیلیسیما(خون کے مرض) کے مریضوں میں بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ صحت کی سہولیات میں مزید بہتری کیلئے 9  نئے ہسپتال بنائے جار ہے ہیں جن میں سے 5دیہی علاقوں میں ہوں گے۔یاسمین راشد

یاسمین راشد 

مزید : صفحہ آخر