بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک  ہمت ہارنے والے نہیں، مشعال ملک

بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک  ہمت ہارنے والے نہیں، مشعال ملک

  



اسلام آباد(آئی این پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں۔جمعہ کوحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے وہی امر ہوجاتے ہیں، یاسین ملک ایک بہادر لیڈر ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ 5 ہزار بار ہتھیار اٹھانے والے کشمیری یاسین ملک تھے، وہ آج کل بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں، یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے آزادی کی جدوجہد میں مشکلات جھیلیں، ہمیں مشکلات میں اللہ پر اعتماد رکھنا چاہئے، قائد اعظم نے بیماری کے باوجود عزم سے دشمن کا مقابلہ کیا۔

مشعال ملک

مزید : صفحہ آخر


loading...