ایف بی آرکے اپنے ملازمین بھی گوشوارے جمع کرانے سے کترانے لگے

  ایف بی آرکے اپنے ملازمین بھی گوشوارے جمع کرانے سے کترانے لگے

  



لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اپنے ملازمین بھی گوشوارے جمع کرانے سے کترانے لگے،ریجنل ٹیکس دفاتر میں تعینات 456 افسران اور ملازمین نے تاحال اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چار مرتبہ توسیع کے باوجود ریجنل ٹیکس دفاتر میں تعینات 456افسران اورملازمین نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے۔مزید بتایا گیا ہے کہ قابل ٹیکس تنخواہ لینے والے 72ملازمین نے تاحال نیشنل ٹیکس نمبر ہی حاصل نہیں کیا۔ ایف بی آر کے 384 ملازمین نے مالی سال 2018-19کے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ایف بی

مزید : صفحہ آخر