پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

  



اسکردو(آئی این پی)کے ٹو جیسی چوٹی کو سر کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی ہے۔محمد علی سدپارہ نے یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک سر کی جو کہ 4808 میٹر بلند ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مہم جوئی کا آغاز دسمبر کے آخری ایام میں کیا تھا۔اس سے قبل مونٹ بلانک چوٹی 1976 میں سر کی گئی تھی۔محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند کے ٹو، گشہ بروم1، گشہ بروم 2، براڈ پیک، نانگا پربت، مناسلو اور دیگر چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔محمد علی سدپارہ کا تعلق اسکردو کے نواحی علاقے سدپارہ سے ہے۔علی سدپارہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

کوہ پیما

مزید : صفحہ آخر


loading...