بھارت کا ننکانہ صاحب میں تنازع کو مذہبی رنگ دینا مناسب نہیں،نور الحق قادری

بھارت کا ننکانہ صاحب میں تنازع کو مذہبی رنگ دینا مناسب نہیں،نور الحق قادری

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں حالات معمول کے مطابق ہیں، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،چندشہریوں نے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے پولیس کے خلاف احتجاج کیا تھا جسے پُرامن طریقے سے منتشر کر دیا گیا۔واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔حکومت پنجاب اور متروکہ وقف املاک انتظامیہ علاقہ عمائدین سے رابطے میں ہے۔بھارت کا معمولی تنازع کو مذہبی تصادم کا رنگ دینا غلط ہے۔بھارت کا واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا افسوسناک ہے۔بھارت اپنے ملک میں سراپا احتجاج اقلیتوں سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ننکانہ صاحب میں گرو گوبن سنگھ کے جنم دن کی تقریبات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

نور الحق قادری

مزید : صفحہ آخر