مسلمانوں کیخلاف پراپیگنڈا کی روک تھام کیلئے اسلامی میڈیا ضروری، سلمان ندوی

مسلمانوں کیخلاف پراپیگنڈا کی روک تھام کیلئے اسلامی میڈیا ضروری، سلمان ندوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ) نامور علمی و ادبی شخصیت علامہ سید سلمان ندوی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو بھی اسلامی میڈیا کی اشد ضرورت ہے تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں یورپ و مغربی میڈیاکے منفی پروپیگنڈا کا مثبت جواب دیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی رابطہ ادب اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سبیل الرشاد خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سید سلمان ندوی نے کہا کہ یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کو وہاں کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے حکمت و دانائی کے ساتھ اسلام کی اشاعت اور اس پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔کانفرنس سے عالمی رابطہ ادب اسلامی کے مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، عالمی رابطہ ادب اسلامی شعبہ خواتین کی کنوینرخالدہ جمیل، سمعیہ راحیل قاضی،ذکیہ شاہنواز، ڈاکٹر صباحت رمضان سیالوی، فریدہ رحیم، میمونہ مرتضی ملک اور ڈاکٹر محسنہ منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جتنی بڑی شخصیات گزرچکی ہیں ان کی کامیابی و تربیت میں ان کی ماؤں کا اصل کردار ہے، خواتین پر محنت کرنے اورنسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے خواتین کو ادبی حوالہ سے بھی آگے آکر تحریر و تقریر کے ذریعہ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مقررین نے کہا آج اگر مسلمان متحد ہوجائیں توایک نہیں کئی مودیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں پر جو مظالم ہو رہے ہیں اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے بہت بڑی نعمت ہے اورہمیں قائد اعظمؒؒ اور علامہ شبیر احمد عثمانیؒ سمیت دیگر اکابرین و قائدین کا احسان مند ہونا چاہیے کہ جن کی وجہ سے آج پاکستان میں مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
سلمان ندوی

مزید :

صفحہ آخر -