’سکرین اٹ منصوبہ“ پی آئی ٹی اور جرمن کمپنی میں ایم او یو سائن

’سکرین اٹ منصوبہ“ پی آئی ٹی اور جرمن کمپنی میں ایم او یو سائن

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبہ پلان9 کے تحت سٹارٹ ایپ ”سکرین اِٹ“ کے جرمن کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور‘ ڈی جی ساجد لطیف‘جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احسن نعیم اور دیگر افسران شریک ہوئے۔معاہدے کے تحت جرمن کمپنی سکرین اِٹ کو اڑھائی لاکھ ڈالر کی فنڈنگ مہیا کرے گی جس کے تحت یہ سٹارٹ اپ شہر میں چلنے والی ٹیکسیوں کی پچھلی سکرین پر ڈیجیٹل اشتہارات چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گا۔اس منصوبے سے کمپنیاں اپنے برانڈز کی ڈیجیٹل انداز اور انتہائی کم وقت اور لاگت میں تشہیر کر سکتی ہیں بلکہ ٹیکسی ڈرائیورز بھی بیس ہزار روپے تک اضافی آمدن کما سکیں گے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ پلان نائن کے تحت سٹارٹ اپ کی اتنی بڑی سرمایہ کاری کا حصول غیرمعمولی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا پلان نائن سے اب تک ایک سو اسی سٹارٹ اپ کمپنیاں نکل کر دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔اس موقع پر کمپنی کے بانی حمزہ نے اس سسٹم کی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرائیور عام طور پر20 ہزار سے 25ہزار روپے حاصل کرتا ہے۔جہاں ہم عام آدمی کو کشش اشتہارات چلانے کے لئے بااختیار بناتے ہیں ہمارا مقصد ہے کہ اشتہار کی مارکیٹ میں مزید لوگوں کو لانا ہے۔ ہم پیش گوئی کرتے ہیں کہ ہمارے ڈرائیور شراکت دار15 ہزار سے 25ہزار تک اضافی روپے کما سکیں گے۔

سکرین اٹ منصوبہ

مزید : صفحہ آخر


loading...