نیب انٹیلی جنس ونگ کی کارروائی،جعلی ڈی جی پولیس کے حوالے

    نیب انٹیلی جنس ونگ کی کارروائی،جعلی ڈی جی پولیس کے حوالے

  



اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے نیب کا جعلی ڈی جی بن کر بڑے پیمانے پر عوام الناس کو لوٹنے کے الزام میں ملزم محمد ندیم ولد مختار احمد خان عباسی سکنہ حاصل پور ضلع بہاولپور کو قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔نیب اب تک27 ماہ میں 9 ایسے افراد کو گرفتا ر کر چکا جوجعلی افسر بن کر عوام کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ نیب انٹیلی جنس ونگ کو سخت ہدایات جاری کی تھیں کہ نیب کا نام استعمال کرکے نیب کے جعلی افسر بن کر عوام الناس کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے مطابق پولیس کے حوالے کیا جائے تا کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے اب تک 9 نیب کے جعلی افسرپولیس کے حوالے کئے ہیں۔

نیب انٹیلی جنس

مزید : صفحہ آخر


loading...