ورلڈ بنک فنڈز سے جاری سیاحت اور سرسبز پنجاب منصوبے غیر تسلی بخش ، عالمی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں تحفظات

  ورلڈ بنک فنڈز سے جاری سیاحت اور سرسبز پنجاب منصوبے غیر تسلی بخش ، عالمی ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبہ پنجاب میں ورلڈ بنک فنڈز سے جاری تین بڑے منصوبوں کی نگرانی کرنے والی عالمی مانیٹرنگ ٹیم جو ان منصوباں کی فعالیت پر نظر رکھتی ہے 2 کھرب 52 ارب تخمینہ کے تین میگا منصوبوں پر اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کی ہے جس میں اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے غیر تسلی بخش منصوبوں میں پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ بھی شامل ہے، ڈیزاسٹراینڈ کلائمیٹ ریزیلیئنس امپروومنٹ اورپنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی کارکردگی بھی غیرتسلی بخش قرارداد گئی ہے۔ورلڈ بنک ان تین منصوبوں کیلئے دس ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کرچکا ہے، لیکن عالمی بینک کی جانب سے دیئے گئے مختلف ٹارگٹ حاصل کرنے میں موجودہ حکومت ناکام رہی ہے۔ چند روز قبل عالمی بینک کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی اوراب ایک مفصل رپورٹ بنا کرحکومت کو پیش کردی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی بنک کے صرف پنجاب سٹیز پروگرام کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔جبکہ محکمہ زراعت کے سمارٹ پروگرام کی کارکردگی بھی جزوی تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

ٹارگٹ،ناکامی

مزید : صفحہ آخر