حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کا 706واں عرس اختتام پذیر 

حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کا 706واں عرس اختتام پذیر 

  



ملتان(این این آئی)حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کا 706واں عرس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اختتامی نشست میں سجادہ نشین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رقت آمیز اجتماعی دعا کرائی۔ عرس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یہ خطہ بڑی مشکلات کا شکار ہے، ان مشکلات میں کمی کے بجائے ان میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحد پر تناؤ کی صورتحال شدت اختیار کرگئی ہے،خطہ کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کے مسائل میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ 

  عرس اختتام پذیر 

مزید : صفحہ آخر