ہوپ اسلام آباد زون انتخابات،فاؤنڈر گروپ کے منشور کا اعلان 

ہوپ اسلام آباد زون انتخابات،فاؤنڈر گروپ کے منشور کا اعلان 

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ اسلام آباد زون کے انتخابات فاؤنڈر گروپ نے منشور کا اعلان کر دیا،کہا گیا ہے کہ حج آرگنائزر کے مفادا ت کا تحفظ ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی مفادات پر کام ہو گا،وزارت مذہبی امور اور دیگر اداروں کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم کی جائے گی،ایمانداری کے ساتھ حج آرگنائزر کے فنڈز کو امانت سمجھتے ہوئے استعمال کیا جائے گا،50کوٹہ والوں کی مشکلات سے حکام بالا کو ایماندا ر ی سے آگاہ کر کے کوٹہ بڑھانے کی جدوجہد کی جائے گی،حکومت سے ٹیکس معاملات طے کیے جائیں گے،ائیر لائنز سے سرکاری اور پرائیو یٹ سکیم کے کرایوں کو یکساں کرنے کیلئے وزارت سے مدد لی جائے گی۔مکاتب،بلڈنگز،ٹرانسپورٹ اور دیگر اداروں کے نظام کو اعتدال پر لانے کی حکمت عملی واضع کی جائے گی،حج آرگنائزر کیساتھ مشاورت کے عمل کو متعارف کرایا جائے گا اورحج آرگنائزر کو انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوشش کی جائے گی،حج آرگنائزر کیلئے عربی بول چال اور دیگر امور کیلئے ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا،حج آرگنائزر کی عزت تکریم میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سٹیٹ بنک سے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کیلئے یے ریال ریٹ کو یکساں رکھنے کیلئے کردار ادا کیا جائے گا،کاٹے گئے کوٹہ کی بحالی کروائی جائے گی،فاؤنڈر گروپ حج آرگنایزر اور ٹریڈ کے مفاد کیلئے 24گھنٹے کام کرنے کا نظام واضع کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر