نوجوان پر تشدد،میئر کراچی  کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 نوجوان پر تشدد،میئر کراچی  کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

  



کراچی (این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے کے خلاف ہوائی فائرنگ اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ نوجوان حسنین حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 3 روز قبل میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم نے اپنے گارڈز کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تاہم شہری حسنین حیدر کے روکنے پر میئر کراچی کے بیٹے اور گارڈ نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی گاڑی کو بھی نقصان بھی پہنچایا تھا۔

میئرکراچی

مزید : صفحہ آخر


loading...