بنکر ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے انتخابات کل ہونگے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بنکر ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے انتخابات کل5جنوری کو ہو رہے ہیں،اجمل گروپ اور ایمان گروپ کے درمیان مقابلہ ہو گا،اجمل گروپ کا انتخابی نشان عقاب ہے،ایمان گروپ کا انتخابی نشان چھتری ہے، 900سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،پولنگ صبح 9بجے سے شام5بجے تک سوسائٹی آفس میں ہو گی، اجمل گروپ کی طرف سے شیخ اجمل صدر جبکہ انوار الحق سیکرٹری کے امیدوار ہیں،ایمان گروپ کی طرف سے ایوب قادری صدر جبکہ رانا عثمان سیکرٹری کے امیدوار ہیں،انتخابی مہم دونوں گروپوں کی طرف سے جاری ہے،اجمل گروپ اور ایمان گروپ نے بنکر سوسائٹی،اسٹیٹ لائف سوسائٹی سمیت تام علاقے کو بینر اور فلیکس ہولڈنگ سے سجایا ہوا ہے،دونوں گروپوں کی طرف سے آج انتخابی مہم کے آخری روز بڑے جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے،ڈور ٹو ڈور بھی مہم جاری ہے۔
بنکر ہاؤسنگ