ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

  ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

  



 اسلام آباد (این این آئی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ جمعہ کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ڈیوٹی جج واجد علی نے کی،علی موسیٰ گیلانی، افتخار بابر، ملک زنیر اور عبدالخالق پیش نہ ہوسکے۔ملزمان کے وکلا کی جانب سے ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 ایفی ڈرین

مزید : صفحہ آخر


loading...