عدالتیں زرداری، بینظیر بھٹو کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ 20سال میں بھی نہ کرسکیں: ترجمان نیب

  عدالتیں زرداری، بینظیر بھٹو کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ 20سال میں بھی نہ کرسکیں: ...

  



اسلام آباد(آن لائن)نیب نے اقرار کیا ہے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کیخلاف کرپشن ریفرنسز میں احتساب عدالت20سال میں بھی فیصلہ نہیں کر سکی اور دونوں کیخلاف یہ ریفرنس عدالت عالیہ سندھ میں زیر التواء پڑے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کیخلاف بھی18سال سے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں زیر التواء ہے،سابق سیکریٹری پانی و بجلی اسماعیل قریشی کیخلا ف 8سال سے ریفرنس احتساب عدالت میں زیر التواء ہے۔ یہ تفصیلات نیب ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پر یس ریلز میں دی گئی ہیں جو ایک میڈیا رپورٹ کی روشنی میں جاری کئی گئی ہے، جس کے مطابق نیب نے1275ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ ملک میں 26 احتسا ب عدالتیں موجود ہیں، نیب لاہور نے362ریفرنس، نیب کراچی نے259ریفرنس نیب راولپنڈی نے219 ریفرنس، نیب کے پی نے191ریفرنس، نیب بلوچستان نے124 ریفرنس، نیب ملتان نے80ریفرنس اور نیب سکھر نے40ریفرنس دائر کر رکھے ہیں، نیب کے ترجمان کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف سزا معطلی پر ریفرنس عدالت عالیہ میں دا ئر کر رکھا ہے اور20سال سے التواء میں پڑا ہے، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی کوٹیکنا کیس میں بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف کرپشن ریفرنس 2018ء کو دائر کیا گیا تھا، چوہدری محمد شریف، عثمان فاروقی اور عدنان شیرازی کیخلاف بھی ریفرنس 20سال سے جبکہ روشن خان کیخلاف ریفرنس 7سال سے عدالت میں التواء میں پڑا ہے۔سیف الرحمان کرپشن ریفرنس سے بری ہو چکے ہیں،بیگم نصرت بھٹو کیخلاف ریفرنس بھی بند کیا گیا ہے۔

نیب ترجمان

مزید : صفحہ آخر