حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے 50لاکھ خاندانوں میں راشن کا رڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ 

حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے 50لاکھ خاندانوں میں راشن کا رڈ تقسیم کرنے کا ...

  



لاہور(این این آئی)حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے 50لاکھ خاندانوں میں راشن کارڈ تقسیم کرے گی جس کے ذریعے یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا، چاول چینی، دالیں اور گھی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ذوالقرنین علی خان کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کوآٹا، چاول، چینی، دالیں اور گھی ارزاں نرخوں پر فراہم کیا جائے اور اس مقصد کیلئے ملک بھر کے 50لاکھ خاندانوں میں راشن کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی دستیابی کیلئے2لاکھ ٹن گندم بھی حاصل کرلی گئی ہے،یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ئے خورونوش کے معیار کوبھی بہتربنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

راشن کارڈ

مزید : صفحہ اول


loading...