مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی محاصرہ 153ویں روز بھی جاری، زند گی قید، غیر یقینی صورتحال برقرار

      مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی محاصرہ 153ویں روز بھی جاری، زند گی قید، غیر ...

  



سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں 153 ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کے سبب وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پچھلے برس پانچ اگست سے دفعہ 144کے تحت پابندیاں نافذ ہیں۔ پر ی پیڈموبائل فون اور انٹرنیٹ سروز بدستور معطل ہیں جس کی وجہ سے عام عوام کیساتھ ساتھ طلبہ، صحافیوں اور تاجر برادری کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں پابندیاں مزید سخت کردی گئی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : صفحہ اول