موٹرویز اور شاہراؤں پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن واپس 

  موٹرویز اور شاہراؤں پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن واپس 

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت مواصلات کی جانب سے ملک بھرکے موٹرویز اور شاہراؤں پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیاگیا،ٹرانسپورٹرز کے احتجاج اور حکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد11دسمبر کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا۔ جمعہ کو وزارت مواصلات کی جا نب سے ملک بھر کی موٹرویز اور شاہراہوں پر 10ہزارروپے تک جرمانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹرویز پر قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن 11دسمبر 2019کو جاری کیا گیا تھا جو اب معطل کر دیا گیا ہے۔ وزا رت مواصلات کے حکام کے مطابق بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن ٹرانسپورٹرز کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد واپس لیا گیا ہے۔ 

 نوٹیفکیشن واپس 

مزید : صفحہ اول