پاکستان کا مشرق وسطی کی صورتحال پر اظہار تشویش، یو این چارٹر کی پاسداری کا مطالبہ

پاکستان کا مشرق وسطی کی صورتحال پر اظہار تشویش، یو این چارٹر کی پاسداری کا ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، خودمختاری کا احترام اور علاقائی سالمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر شدیدتشویش پائی جاتی ہے، خودمختاری کااحترام اور سالمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ان اصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے اور یکطرفہ اقدامات اورطاقت کے استعمال سے گریز کیاجائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تناؤ کو کم کرنے کیلئے مثبت رابطوں کی ضرورت ہے اور تمام مسائل کو یو این چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق سفارتی ذرائع سے حل کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو موجودہ صورتحال پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ یہ خطہ مزید کسی خطرناک صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ پہلے ہی اس خطے کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ 

پاکستان/مطالبہ

مزید : صفحہ اول


loading...