امن خراب کرنیوالی بیرونی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیر داخلہ 

 امن خراب کرنیوالی بیرونی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیر داخلہ 

  



اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ ننکانہ صاحب مذہبی ہم آہنگی کا مرکز ہے،امن اور مذہبی ہم آہنگی کی اس سے بہتر مثال نہیں ملتی،اس امن کو خراب کرنے والی کسی بھی بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جمعہ کوا پنے بیان میں اعجازشاہ نے کہاکہ ننکانہ صاحب مذہبی ہم آہنگی کا مرکز ہے۔امن اور مذہبی ہم آہنگی کی اس سے بہتر مثال نہیں ملتی- اس امن کو خراب کرنے والی کسی بھی بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اعجازشاہ نے کہاکہ ننکانہ صاحب میں ایک مقامی مسئلے کو غلط رنگ دیا گیا۔چند مقامی افراد نے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے پولیس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اعجازاحمدشاہ  نے کہاکہ واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور معاملات حل ہو چکے ہیں -اعجازاحمدشاہ بھارت کا واقعے کو غلط رنگ دینا نہایت افسوسناک ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ ننکانہ صاحب میں گرو گوبن سنگھ کے جنم دن کی تقریبات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ننکانہ صاحب میں معمولات زندگی معمول کے مطابق ہیں۔

وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول


loading...