شہری آخری تاریخ سے پہلے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن 

  شہری آخری تاریخ سے پہلے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن 

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے، شہری آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ غیر حتمی / ابتدائی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ملک بھر میں بنائے گئے ڈسپلے سنٹرز میں ووٹ اندراج، منتقلی، اعتراض اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری 2020 ہے۔ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات حاصل کریں۔ ووٹ کے اندراج و منتقلی کیلئے فارم نمبر 15, ووٹ پر اعتراض کیلئے فارم نمبر 16 اور درستگی کوائف کیلئے فارم نمبر 17 ڈسپلے سنٹرز پر جمع کروائیں،، ضروری معلومات اور فارم ڈسپلے سنٹرز، دفتر ضلعی الیکشن کمشنر، رجسٹریشن آفیسر اور الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ لنکerolls www.ecp.gov.pk/سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن 

مزید : صفحہ اول