سیاسی جماعتوں کو موجودہ حالات میں قومی مفاد مقدم رکھنا ہو گا: فردوس عاشق

سیاسی جماعتوں کو موجودہ حالات میں قومی مفاد مقدم رکھنا ہو گا: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرحدوں اور خطے کی صورتحال کشیدہ ہے اور موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد مقدم رکھنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو تقویت دینی چاہئے۔پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون میں جو سقم موجود ہے پارلیمنٹ اسے درست کر رہی ہے جبکہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے مذکورہ معاملے پر دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، پاکستانی سیاست میں جوابدہی کے عمل کو مضبوط بنانا ہے اور پارلیمنٹ کی بالا دستی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے  جبکہ جمہوری عمل سے ہی پارلیمنٹ میں لائی گئی ترامیم منظور کی جائیں گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ قومی مفادات پر پارلیمنٹ میں یکجہتی کا مظاہرہ ہو گا اور ووٹ کو عزت دو عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں، ملک میں سیاسی اختلافات رہے گا لیکن قومی مفادات پر پوری قوم، سیاست دان یکجا ہیں جبکہ عوام اور پارلیمنٹ میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شیخ محمد زید بن النہان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہپاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ولی عہد کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارتی متنازعہ شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی ۔دونوں رہنماؤں کے مابین امت مسلمہ کے کاز اور مفادات کو تقویت دینے پر گفتگو کے بعد دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 
 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -