نئی دہلی کے حکم کاانتظار، آزاد کشمیر پر چڑھائی کیلئے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

نئی دہلی کے حکم کاانتظار، آزاد کشمیر پر چڑھائی کیلئے تیار ہیں، بھارتی آرمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی فوج کے نئے اعلیٰ کماندار جنرل منوج مکنڈ نروانے بھی اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان مخا لف بڑھکیں مارنا شروع کر دیں، بھارت کے نئے آرمی چیف نے کہا ہے حکومتی حکم کے فوری بعد آزاد کشمیر میں گھسنے کیلئے بھارتی آرمی ہر دم تیار ہے،  بھارتی فوج کے پاس پاکستان کے کشمیر(آزاد کشمیر)میں آپریشن کیلئے کئی منصوبے ہیں، بھارتی فوج کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کر لے گی۔ بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی فوج کی کمان سنبھالنے والے نئے آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کے آزاد کشمیر پر حملے کی بڑھکی ماردی۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نئے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے کہا بھارتی فوج کے پاس پاکستان کے کشمیر(آزاد کشمیر)میں آپریشن کیلئے کئی منصوبے ہیں اور ہم کسی بھی ٹاسک کیلئے تیار ہیں۔اگر پاکستان کے کشمیر میں فوجی آپریشن کا حکم ملا تو اس کے مقاصد کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر سمیت تمام سرحد پر فوج تعینات کردی ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں جن پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے اسلئے اگر ہمیں کوئی ٹاسک دیا جاتا ہے تو ہم اسے کامیابی سے پورا بھی کریں گے۔
بھارتی آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -