اپوزیشن کا سیاسی انتقام کا موقف ٹھیک نہیں، فیصل جاوید

    اپوزیشن کا سیاسی انتقام کا موقف ٹھیک نہیں، فیصل جاوید

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سیاسی انتقام کا موقف ٹھیک نہیں ہے۔ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن سے امید کرتے ہیں کہ عوامی مفاد کی قانون سازی پر زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کئی وزرا پر بھی کیسز چلے اور انہوں نے وزارتیں چھوڑیں، اپوزیشن کا سیاسی انتقام کا موقف ٹھیک نہیں ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی مالکہ ہیں، وہ آمدنی کے ذرائع نہیں دکھاسکیں۔

 فیصل جاوید

مزید : صفحہ اول


loading...