قومی مفاد کے معاملے پر اپوزیشن کا  مثبت کردار قابل تحسین، فروغ نسیم

 قومی مفاد کے معاملے پر اپوزیشن کا  مثبت کردار قابل تحسین، فروغ نسیم

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کرنے پر اپوزیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے قومی مفاد کے معاملے پر اپوزیشن کا مثبت کردار ادا کرنا قابل تحسین ہے،اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفاد اور عوامی مفاد کو آگے رکھا۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا یہ قومی مفاد کا مسئلہ ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جمہو ریت یہی ہے آئین و قانون پر عملدرآمد ہواور اسی کو فالو کیا جا رہا ہے، میں اپوزیشن کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں یہ احساس کیا کہ یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے۔ انہوں نے قومی مفاد اور عوامی مفاد کو آگے رکھا، حکومت کا صرف ایک اسٹینڈ ہے قانون کی حکمرانی اور قانون پر عملدرآمد ہو۔

فروغ نسیم

مزید : صفحہ اول