شاہد خاقان، خورشید شاہ،احسن اقبال، خواجہ سعد کے پروڈکشن آرڈرز جاری 

  شاہد خاقان، خورشید شاہ،احسن اقبال، خواجہ سعد کے پروڈکشن آرڈرز جاری 

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے گرفتار ارکان  شاہد خاقان عباسی،  خورشید شاہ، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پروڈکشن آرڈرز کی  کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی، خورشید شاہ، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے ہیں۔پروڈکشن آرڈز قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد2007کے قاعدہ  108کے تحت جاری کیے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پروڈکشن آرڈرز کی  کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی ہیں۔

 پروڈکشن آرڈرز

مزید : صفحہ اول


loading...