لندن میں صحافیوں نے شہباز شریف کو گھیر لیا،ہر سوال پر صرف خاموشی

  لندن میں صحافیوں نے شہباز شریف کو گھیر لیا،ہر سوال پر صرف خاموشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانٹیرنگ ڈیسک) صحافیوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے سوالات پوچھے تو مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف چپ چاپ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔قائد ن لیگ نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد شہباز شریف نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ آرمی ایکٹ پر تنقید ہو رہی ہے، اپوزیشن لیڈر نے جواب میں کہا کہ آپ بھی تنقید کریں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -