لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مختلف مساجد میں صفائی آگاہی مہم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مختلف مساجد میں صفائی آگاہی مہم

  



لاہور(پ ر)چیئر مین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی خصو صی ہدایت پر شہر کی مختلف مساجد میں صفائی آگاہی مہم کا انعقادکیا گیا۔صفائی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔اس حوالے سے پر رٹیگن روڈ،راوی روڈ، پیر مکی اور بھاٹی گیت پر صفائی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔ آگاہی مہم کے دوران ایل ڈبلیو ایم دی سوشل موبلائزرز کی جانب سے شہریوں کوصفائی قائم رکھنے کی تلقین کی گئی اورآگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔مزید امام مساجد کی جانب سے بھی جمعہ کے خطبہ کے دوران نمازیوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی دی گئی۔چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔

محکمہ کی جانب سے شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ورکرز سمیت تمام انتظامیہ ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقے کا ذمہ دار ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئیکا ر لایا جائے گامگر صفائی قائم رکھنے میں شہری بھی ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...