ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ آگاہی مہم کامیاب بنانی ہو گی،پروفیسر خالد

  ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ آگاہی مہم کامیاب بنانی ہو گی،پروفیسر خالد

  



لاہور(پ ر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ٹریفک کے قوانین و ضوابط پر عمل کرنا ہر شہری کے اپنے حق میں ہے اور اس ضمن میں ”آؤ مل کر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا شعور اجاگر کریں تاکہ زندگی محفوظ بنائی جا سکے“کے سلوگن کو عام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ان اصولوں پر عمل کر کے عمر بھر کی معذوری اور سر کی چوٹ جیسے خطرناک معاملات سے بچا جا سکتا ہے۔پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ پی آئی این ایس کی جانب سے ٹریفک پولیس سے مل کر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری،اپنی لین کے اندر گاڑی چلانے اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اہمیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں والدین اور میڈیا بھی اپنے فرائض سر انجام دیں۔

کیونکہ ٹریفک حادثات کی صورت میں اکثر اوقات والدین کو عمر بھر کا روگ برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ سر پر چوٹ،ہڈی ٹوٹنے،مہروں اور دماغ پر ضرب آنے کی شکل میں طویل طبی علاج کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...