سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

  



سوات(آئی این پی)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو خیبرپختونخوا کے سوات سمیت مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، 4.2 کی شدت سے آنے والے زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 20کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر