پی ٹی آئی،(ن) لیگ قواعد کو بالائے طاق رکھ کر آرمی ایکٹ پاس کرنا چاہتی ہیں: بلاول

پی ٹی آئی،(ن) لیگ قواعد کو بالائے طاق رکھ کر آرمی ایکٹ پاس کرنا چاہتی ہیں: ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) قواعد کو بالائے طاق رکھ کر آرمی ایکٹ پاس کرنا چاہتی ہیں، امید کرتا ہوں کہ بل کی منظوری کے تناظر میں اپوزیشن لیڈر جلد وطن واپس آئیں گے،مسلم لیگ (ن) نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا،قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری ہوتی ہے وہ اپوزیشن میں اتفاق رائے کو برقرار رکھے،آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو پاس کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کا توسیع کے معاملے کو پارلیمان بھیجا جانا پارلیمان کی کامیابی ہے، چاہتا ہوں کہ آرمی ایکٹ سے متعلق بل پر اتفاق رائے ہو، ایک آسان معاملے کو حکومت زیادہ مشکل بنارہی ہے، نواز شریف کے دور میں بھی ہم نے نیب کا قانون ختم کرنے کی کوشش کی مگر حکومت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ہمیں احتساب کا ایسا نظام لانا ہوگا کہ جس کی بنیاد سیاسی انجینئرنگ یا سیاسی انتقام نہ ہو، اگر ہم احتساب کا ایسا جمہوری نظام لائیں جو سب کے لئے یکساں ہو تو اسی میں سب کا فائدہ ہے۔جمعہ کو  پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میرے قومی اسمبلی میں صرف 50 ووٹ ہیں اور مسلم لیگ (ن)کی غیرمشروط حمایت کے بعد میں اثرانداز نہیں ہوسکتا، مسلم لیگ (ن)نے آرمی ایکٹ بل پر حکومت کی اپنی غیرمشروط حمایت پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔اس ایکٹ کے حوالے سے ہم پھر سے وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو نوٹیفکیشن کے وقت کی تھیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت اور قائد حزب اختلاف ہماری حمایت چاہتے ہیں تو پارلیمانی طریقہ کار پر کام کریں، اس بل کو دفاع کمیٹی کے سپرد کریں، امید کرتا ہوں کہ حکومت ہماری بات مانے گی، بہتر ہو گا کہ بل اتفاق رائے سے منظور ہو۔دوسری طرف بلاول نے کہا کہ عمران حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ پٹرولیم بم گرا کر دیا2020موجودہ حکمرانوں کا آخری سال ثابت ہو گا مہنگائی نے عوام سے دووقت کی رو ٹی بھی چھین لی ہے پاکستان ہماری شان وجان ہے موجودہ حکمران اپنی نا کا میوں پر پردہ ڈالنے کی کو شش کر رہے ہیں پی پی پی کے کارکنوں کے خون میں جیالا عزم  رچا  بساہو ا ہے پنجاب والے تیاری کر یں انشااللہ جلد اوکاڑہ کے ساتھ ساتھ پورے پنجاب کا دوروں کروں گا اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ کے صدر سجاد الحسن چوہدری،ملک شاہدسلیم نوناری،سہیل یوسف زئی،سلمان قریشی کے قیادت میں ملنے والے وفدد سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول