پاک فوج کی استور میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کی استور میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

  



راولپنڈی(آئی این پی) پاک فوج کی استور میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز، انجینئرز اور ڈاکٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ زلزلہ متاثرین کو امدادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق استور کو جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ ایس سی او کی جانب سے مواصلاتی رابطے بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔

امدادی سرگرمیاں

مزید : علاقائی


loading...