چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، محمود الرشید

  چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، محمود الرشید

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ٹاپ سن موٹرز کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہاہے، چین کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں پہلی الیکٹرک کار عوام کو میسر ہو گی۔ افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری، ٹاپ سن موٹرز کے ایم ڈی ملک ریاض، شفیق چودھری، ملک ارسلان لنگڑیال، عبدالوحید بٹ، ملک عبدالرزاق، ملک فیاض، ملک نواز، ملک شہباز، ملک اعجاز اور عامر سلیم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بیروگاری کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں چینی گاڑیوں کا پلانٹ لگنے کا مطلب ہے کہ پاکستان کے حالات پرامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر حمایت کو ڈیل کا نام نہ دیا جائے، اس معاملے میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوں گی، حکومت نے پہلے دن سے ہی کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع بہت ضروری ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا آغاز پنجاب کے چھ اضلاع میں ہوچکا ہے، اگلے ماہ فروری کے وسط میں لاہور میں بھی اس کا آغاز ہو جائے گا۔

محمود الرشید

مزید : علاقائی


loading...