دبئی میں بھارتی ماں بیٹی نے 34 ہزار درہم مالیت کا سونا جیت لیا

دبئی میں بھارتی ماں بیٹی نے 34 ہزار درہم مالیت کا سونا جیت لیا

  



دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ماں بیٹی نے 34 ہزار درہم مالیت کا سونا جیت لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی نے دبئی شاپنگ فیسٹول لکی ڈرا میں حصہ لے کر 34 ہزار درہم مالیت کا سونا جیت لیا۔43 سالہ میناکشی سنیل اور ان کی بیٹی 20 سالہ ارچنا نے ڈیرا جیولری اسٹور سے 28 دسمبر کو 23 ہزار درہم کی خریداری کرکے قرعہ اندازی میں حصہ لیا تھا۔جیولری اسٹور کی جانب سے 500 درہم کی خریداری پر کوپن فراہم کرکے کسٹمرز کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا تھا۔

قرعہ اندازی میں 8 گرام کے 3000 سونے کے سکے شامل کیے گئے تھے۔میناکشی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر دبئی میں ملازمت کرتے ہیں اور وہ جب بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ دبئی ا?تی ہیں تو سونے کی خریداری کرتی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...