تھانہ شفیق آباد پولیس نے ڈکیتی چوری میں ملوث 2 ملزم گرفتار کر لئے

  تھانہ شفیق آباد پولیس نے ڈکیتی چوری میں ملوث 2 ملزم گرفتار کر لئے

  



لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے ڈکیتی و موٹرسائیکل چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمد اسلام اور اس کا ساتھی عبدالرحمان عرف مان شامل ہیں۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی سوزوکی بولان، 2رکشے، 4موٹر سائیکلز، 3موبائل فونزاور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...