صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شا لیما ر کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے اسد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لاکھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،جو ہر ٹا ؤن کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے ارسلان کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات، سا ند ہ کے علا قے میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ55ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،ما نگا منڈ ی کے علاقہ میں ایا ز کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،گڑ ھی شا ہو کے علا قہ میں فیاض کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،ریس کو رس کے علا قہ سے ثا قب کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1 لاکھ 65ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔ سبز ہ زارکے علا قہ میں سرورکی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ30ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا۔بر کی،مصطفی ٹا ؤن اورہڈ یا رہ میں گاڑیاں اورنو لکھا،گڑ ھی شا ہو،شا د با غ،وحد ت کا لو نی،با ٹا پو ر اورلا ڑ ی اڈہ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔
ڈاکے

مزید :

علاقائی -